Ticker

6/recent/ticker-posts

حافظ آباد(سٹی نیوز جلالپور بھٹیاں) انسانی سمگلروں کے خلاف خبر پر شہریوں میں شعور وزیراعظم شکایات سیل پر درخواستوں کے انبار لگ گئے



 حافظ آباد(سٹی نیوز جلالپور بھٹیاں) انسانی سمگلروں کے خلاف خبر پر شہریوں میں شعور وزیراعظم شکایات سیل پر درخواستوں کے انبار لگ گئے لٹنے والوں کے لیے امر میڈیا گروپ کی جانب سے سیل قائم کردیا گیا درخواستوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جناح چوک میں قائم غیر قانونی ٹیکنیکل ٹریڈ سنٹروں کی خبر پر متعدد شہریوں نے درخواستیں ارسال کرنا شروع کر دی درخواستوں میں جناح چوک میں اہم اداروں کا شیلٹر حاصل کرکے رقم بٹورنے والوں کی کارستانیاں درج ہیں جناح چوک میں یورپ رومانیہ جانے کی غرص سے ہزاروں افراد سے 10 سے 13 لاکھ بٹورے گئے اور تاحال وہ افراد رومانس پورہ بھی نہ جاسکے وزیر اعظم شکایا ت سیل پر درخواستوں کی آمد ہوچکی ہے اس سلسلہ میں میڈیا بھی کردار کا حامل ہے امر میڈیا گروپ کی جانب سے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جہاں قانونی مشاورت کے بعد اعلی حکام کا دروازہ کھٹکٹایا جائے گا امر میڈیا گروپ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ جو شہری ان نوسر بازوں سے لٹ چکے ہیں وہ اپنی داستان اور رقم کی وصولی کے لیے رابطہ کریں منفرد انداز میں داد رسی کی جائے گئ دوسری جانب جناح چوک میں قائم یہ لوٹ مار ٹریڈ سنٹروں پر لوٹ مار کا سلسلہ تاحال جاری ہے جو متعلقہ حکام کے لیے ایک سوالیہ نشان سے کم نہیں

Post a Comment

0 Comments