اسلام آباد: نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی کے تحت عوام کو گاڑیوں کی قیمت میں چار سے پانچ لاکھ روپے تک ریلیف دینے کیلئے چھوٹی گاڑیوں کی قیمت دس لاکھ روپے تک کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ متوسط طبقے کیلئے گاڑی خریدنا ممکن ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق نئی آٹو پالیسی کے تحت حفاظتی معیار بہتر کرنا بنیادی مقصد ہو گا۔ درآمدی گاڑیوں پر ٹیکسز ، ڈیوٹیز اور سی بی یو کی درآمد پر ٹیکسوں میں کمی کی تجویز کی دی جائے گی۔گاڑیوں پر 30 سے 40 فیصد ٹیکسز اور ڈیوٹیز عائد ہیں جس کو کم کیا جائے گا۔ نئی آٹو پالیسی کے تحت مقامی اور بین الاقوامی کار مینوفیکچررز کے درمیان مقابلے کی فضا پیدا کی جائے گی۔ الیکٹرک وہیکلز پالیسی بھی آٹو پالیسی کا حصہ ہو گی۔ نئی آٹو پالیسی پر یکم جولائی 2021 سے عمل درآمد شروع کرنے کی تجویز اور پالیسی کو مارچ تک حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے۔
0 Comments