Ticker

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد فائرنگ کا واقعہ, نوجوان کے حوالے سے تہلکہ خیر آگئی تفصیلات جانئے۔۔۔


 

اسلام آباد میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والےنوجوان کو پولیس نے بے گناہ قرار دے دیا، ڈی ایس پی خالد اعوان نے کہا کہ تحقیق سے پتہ چلا کہ لڑکا بے گناہ تھا۔



شمس کالونی میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ، سی ٹی ڈی اہلکاروں کو شک ہوا کہ یہ ڈاکوؤں کی گاڑی ہے ، جس پر انہوں نے فائرنگ کر دی اور نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔


دوسری جانب اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کے قتل کے بعد، طالب علم کے والد کی جانب سے تھانہ رمنا میں مقدمے کی درخواست دے دی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ مدثر مختار، شکیل احمد، سعید احمد ، محمد مصطفے اور افتخار احمد نامی پولیس اہلکاروں سے بیٹے کی تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا۔ والد نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے بیٹے کو دھمکی بھی دی تھی کہ تمھیں مزہ چکھائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments