لاہور: (سٹی نیوز جلالپوربھٹیاں) محکمہ موسمیات نے لاہور، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ کشمیر، مری اور گلیات میں بھی بادل برسنے اور برفباری کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
مری اور گلیات میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی تیرہ رہا، استور اور گوپس میں منفی گیارہ ریکارڈ کیا گیا،قلات میں درجہ حرارت منفی نو اور کوئٹہ میں منفی آٹھ تک گرگیا
0 Comments