Ticker

6/recent/ticker-posts

آپ نئی موٹر سائیکل خریدنے کا سوچ رہے ہیں تو پہلے یہ خبر پڑھ لیں


 ہنڈا کمپنی نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 2 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا۔



تفصیلات کے مطابق عوامی سواری موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 1600سے 2000روپے تک اضافہ کیا گیا، ہنڈا 125 کے دام 2000روپے تک بڑھادیئے۔ ہنڈا 125سی سی ایک لاکھ31ہزار900 روپے کا کردیا گیا۔


ہنڈا 70 سی سی موٹر بائیک بھی 1600 روپے تک مہنگی کردی گئی۔ 70 سی سی موٹر سائیکل 79ہزار500 روپے کی کردی گئی۔ ہنڈا کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کر دیا۔


یہ بھی پڑھیں: نئی 1000 سی سی گاڑی پاکستان میں آنے کو تیار


یاد رہے کہ ہنڈا نے یکم اگست 2020 کو بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں تبدیلی کی تھی۔ ہنڈا CD70 کی قیمت 1 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 76,900 روپے سے بڑھا کر 77,900 روپے ہو گئی تھی۔


اس کے علاوہ ‏CG-125 اب 1,29,900 روپے کی ہو گئی تھی جبکہ اس کی پرانی قیمت 1,28,900 روپے تھی۔ CG-125S اور CG-125SE کی قیمتوں نے 2,000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جو 1,54,900 روپے اور 1,56,900 روپے ہو گئی تھی۔


Post a Comment

0 Comments