Ticker

6/recent/ticker-posts

حافظ آباد ڈی ایس پی ٹریفک اور عملہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی مزید تفصیلات جانئے۔۔۔۔


 حافظ آباد ڈی ایس پی ٹریفک اور عملہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث سٹی میں ٹریفک کی روانی مکمل طور پر متاثر ہو گئی۔ عملہ دوران ڈیوٹی ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کی بجائے خوش گپیوں میں مصروف۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک، سی ٹی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او حافظ آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔


*(ملک وقاص اعوان) حافظ شہر میں ٹریفک پولیس نے اعلیٰ حکام کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس کے واضح احکامات کے باوجود ڈی ایس پی ٹریفک حافظ آباد اور عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔ قتل گڑھا چوک سے دفتر ڈی ایس پی صدر، فوارہ چوک سے جنرل بس اسٹینڈ، ونیکے چوک سے مسجد شبیر حسین شاہ، علی پور روڈ، ڈاکخانہ روڈ پر ٹریفک کا جن مکمل طور پر بے قابو ہو گیا۔ سٹی ایریا میں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔ جلال پور روڈ پر واقع شیرازی ہسپتال کے سامنے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہونے لگی جبکہ فواراہ چوک میں غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ راہگیروں کے لئے وبال جان بن گیا۔ دوسری جانب ڈی ایس پی ٹریفک اپنے اعلیٰ افسران کو سب اچھے کی رپورٹ دے کر اپنی فرضی کارکردگی ظاہر کرنے میں مصروف۔ شہر بھر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے اکثر اوقات ریسکیو 1122 کی گاڑیاں بھی رشب میں پھنس کر رہ جاتی ہیں جس سے قیمتی جانوں کے ضیاع ہونے کا خدشہ رہتا ہے جبکہ شہر میں ہیوی ٹرانسپورٹ کا گزر دھڑلے سے جاری۔ ڈی ایس پی ٹریفک خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف شہری بلبلا اٹھے شہر میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنا ڈی ایس پی ٹریفک وسیم اختر ڈار کے بس میں نہ رہا۔ ٹریفک پولیس عملہ شہر سے باہر مین سرگودھا روڈ اور گوجرانوالہ روڈ پر اپنے چالان پورے کرنے کرنے میں مصروف جس سے اعلیٰ افسران کو اپنی کارکردگی سے متاثر کیا جا سکے۔ شہری و سماجی حلقوں نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب ، سی ٹی او گوجرانوالہ، ڈی پی او حافظ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی حافظ آباد میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے

Post a Comment

0 Comments