کسوکی روڈ محلہ بہاولپورہ غربی اور شرقی کی گلیوں میں برا حال گٹروں کے گندے پانی کی وجہ سے علاقہ مکینوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا محلہ بہاولپورہ غربی میں گلی نمبر 2 ملک اعجاز والی گلی نمبر 3 مسجد غوثیہ والی، بہاولپورہ شرقی میں ڈپو والی گلی اور اس ملحقہ گلیوں کی بری حالت جبکہ گٹروں کے ڈھکن غائب ہونے کے ساتھ اب تو گلیوں میں پانی کی وجہ سے گٹروں کے کھلے ہول کا بھی پتہ نہیں چلتا لوگوں کی میونسپل کارپوریشن، سیاسی ،ضلعی انتظامیہ کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعائیں اور صلواتیں سیاسی مداری امیدوار کونسلرز حلقے سے غائب میونسپل کارپوریشن حافظ آباد کے ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں بٹورنے میں لگے ہیں جب کہ سینٹری ورکرز کے لیڈر جو خود بھی سینٹری ورکر نے 19 سکیل کے افسر کے مزے لینے مصروف شہر کی حالت بری ڈی سی حافظ آباد نوید شہزاد مرزا بھی مکمل چپ سادھے ہیں جس سے شہر گندگی میں ڈوب چکا ہے گھر بیٹھے تنخواہیں لینے والے سینٹری ورکرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے فارغ کر کے ان کو جگہ کام کرنے والا عملہ تعینات کیا جائے جبکہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حافظ آباد کو گہری نیند سے جگایا جائے اور شہر پر ترس کھائیں اور سخت اقدامات کریں*
0 Comments