عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) سولنگی محلہ میں مبینہ طور پر دولاکھ روپے کےعوض کم عمری میں شادی کی اطلاع پرویمن پولیس نے چھاپہ مار کر دولہا ، کم عمر دلہن اور دلہن کے والد کوگرفتار کرلیا جبکہ نکاح خواں اور گواہ پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ تفصیلات کےمطابق مبینہ طور پر نوسالہ بچی" س" کی دولاکھ روپے کےعوض پچاس سالہ " ا ع " کے ساتھ شادی کی تقریبات جاری تھیں کہ خفیہ اطلاع ملنےپر ویمن پولیس عمرکوٹ نے چھاپہ مارا اور دولہا دلہن سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ آخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔
0 Comments