حافظ آباد ( سٹی نیوز جلالپوربھٹیاں) میونسپل کارپوریشن حافظ آباد کا سپرنٹنڈنٹ لاکھوں کی کرپشن میں ملوث نکلا
امجد علی نے رائے جہانگیر علی کھرل سابق تحصیل ناظم کے دور۔05ء۔2004ء میں جب واٹر ریٹ کلرک کی سیٹ پر تعینات تھاA.V بکس ریکارڈ کیپر سے جاری کروائیں اور پانی کے بل کی مد میں لاکھوں کی ریکوری کی اور بعد ازاں طمع نفسانی اور لالچ میں آکر لاکھوں کی رقم خرد برد کر لی جبکہ A.V بکس بھی ریکارڈ میں جمع ناں کروائیں اور اپنے اثر رسوخ اور رشوت کا استعمال کرکے انکوائری دبا دی یاد موجودہ سپرنٹنڈنٹ میونسپل کارپوریشن کو انٹی کرپشن نے رشوت لیتے ہوئے دو دفعہ رنگے ہاتھوں کیا تھا۔سپرنٹنڈنٹ کی اہم اور پرکشش سیٹ پر تعینات امجد علی کو موجودہ چیف آفیسر سمیر انتظار چیمہ کی پشت پناہی بھی حاصل ہے عوامی وسماجی حلقوں نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ کارپوریشن کا فرانزک آڈٹ جائے اور کرپشن میں ملوث ملازمین کو قرار واقعی سزا دی جائے
0 Comments