Ticker

6/recent/ticker-posts

اٹلی میں چوری کی انوکھی واردات


 

اٹلی کے شہر ویرولانوا میں لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب یہ بات سامنے آئی کہ چوروں نے ایک گرجا گھرکے باہر سے ایک پادری کا مجسمہ چوری کر لیا۔ 



جب اس کی جگہ ایک اور مجسمہ لگایا گیا تو اگلے دن اس کے ہاتھ کاٹ کے چوری کر لیے گئے۔ مقامی لوگوں میں اس وجہ سے شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ کچھ لوگ اس کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ابھی وہ اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ اس چوری کے پیچھے کیا محرکات ہیں اور اس کو مذہبی رنگ دینا قبل از وقت اور غیر مناسب ہو گا اور کمیونٹی کے لئے بھی نقصان دہ ہو گا۔ پولیس نے لوگوں سے بھی پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments