لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نےرینٹ کی گاڑیوں کےجعلی کاغذات تیار کرکے انہیں او ایل ایکس پر فروخت کرنیوالے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ،زیر حراست ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشاف کیے ہیں۔
ڈی ایس پی نوانکوٹ سرکل عمرفاروق بلوچ کے مطابق گرفتار ملزم عون محمداپنے ساتھیوں کے ہمراہ مختلف رینٹ اے کار سے گاڑیاں کرایہ پر حاصل کرتا تھا ،ملزمان رینٹ پر حاصل کی گئی گاڑیوں کےجعلی کاغذات تیارکرکےاو ایل ایکس پر اشتہار کے ذریعے فروخت کر دیتے تھے،ملزم کو گرفتار کر کے 2گاڑیاں برآمد کر کے اصل مالکان کے سپرد کر دی گئیں ہیں۔گرفتار ملزم نے جعلی کاغذات بنا کر 15کے قریب گاڑیاں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ نوانکوٹ سمیت فیصل ٹاؤن، فیکٹری ایریااورقائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں متعددمقدمات ٹریس ہوئےہیں۔پولیس کےمطابق ملزم عون محمد کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے اور انہیں بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
ڈی ایس پی نوانکوٹ سرکل عمر فاروق بلوچ اور انچارج انویسٹی گیشن قمر ساجد کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ۔دوسری طرف سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے پیشہ ور ملزم کی گرفتاری پرنواں کوٹ پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔
0 Comments