حافظ آباد(آئی این این اے)حافظ آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن، 5 اشتہاریوں ،13 منشیات فروشوں سمیت 50 ملزمان گرفتار،گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او حافظ آباد سید حسنین حیدر کی ہدایت پر حافظ آباد پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا۔ کریک ڈاﺅن تھانہ سٹی حافظ آباد ، تھانہ صدر حافظ آباد ، تھانہ کسوکی ، تھانہ جلالپور بھٹیاں ، تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں اور دیگر علاقوں میں کیا گیا ۔ کریک ڈاﺅن کے دوران 13 منشیات فروشوں ، 21 ناجائز اسلحہ ہولڈرزسمیت مختلف نوعیت کے سنگین جرائم میں ملوث 50 ملزمان گرفتار کئے گئے۔منشیات فروش یاسر سے 1320 گرام چرس،120 گرام ہیروئن، ملزم امتیاز سے 1510گرام چرس،شاہ عالم سے 1220 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیںجبکہ مجموعی طور پر 13 منشیات فروشوں 4280 گرام چرس، 1600 گرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے جبکہ 10 شراب فروشوں سے 73 لیٹر شراب،21 ناجائز اسلحہ ہولڈر سے 4 رائفلیں ، 1 پمپ ایکشن اور 16 پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔س کے علاوہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران عرصہ دراز سے مطلو ب کیٹیگری اے کے 2 اشتہاریوں سمیت 05 اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے گئے ہیں گرفتار اشتہاری مجرمان میں انصر ، اعظم ، ریاض ، ندیم اور فیصل وغیر ہ شامل ہیں۔ڈی پی او حافظ آباد سید حسنین حیدر کا کہنا تھا کہ حافظ آباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
0 Comments