کمپنی حکام اور ڈیلرز نے نجی ٹی وی سماءنیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کر دی ہے ،کمپنی حکام کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 3 ہزار روپے تک اضافہ کیا جاسکتا ہے، جس کی قیمت اضافے کے بعد 85 ہزار روپے ہوجائیگی
حکام کا کہنا ہے کہ ہونڈا سی جی 125 بھی 2 ہزار روپے اضافے س ایک لاکھ 31 ہزار 900 روپے میں فروخت ہوگی۔ہونڈا موٹر سائیکل کے ڈیلر نے بتایا ہے کہ کمپنی نے ڈیلرز کو کچھ عرصہ کیلئے آرڈرز لینے سے منع کردیا ہے، ایسا اس وقت ہوتا ہے جب موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔۔
0 Comments