نیویارک: ایک سیارے سے آئے غیر معمولی سگنل نے سائنسدانوں کو خلائی مخلوق کی نشاندہی کے ثبوت کے طور پر جانچ پڑتال کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کسی سیارے سےغیر معمولی سگنل موصول، خلائی مخلوق کی نشاندہی کے ثبوت کے طور پر جانچ پڑتال کرنے پر مجبور کر دیا ہے
'پراکسیما -سینٹوری ' سیارے سے گزشتہ برس زمین تک پہنچنے والی لہروں کی نشاندہی آسٹریلیا ایک رصدگاہ میں کی گئی تھی۔اس سیارے سے آنے والی لہروں کے حوالے سے معلومات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔
سعودی عرب میں بین الاقومی پروازیں بحال کر دی گئیں
یہ ایک ایسا سگنل تھا جو ایک ہی مرتبہ منظر عام پر آیا اور اس کی فریکوینسی خلا میں موجود سیٹیلائٹس یا خلاگاڑیوں سے یکسر مختلف تھی۔لہروں کے اس عجیب اخراج کے باعث سائنسدانوں کی توجہ اس جانب مبذول ہو گئی ہے۔اور وہ 'غیر-ارضی' زندگی کا پتہ لگارہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایسا دعویٰ کیا گیا تھا جس میں اسرائیل کی خلائی سیکیورٹی کے سابق سربراہ حیم ایشد کی جانب سے ایک ایسا دعویٰ سامنے آیا ہے جس نے دنیا بھر کے ماہرین کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کائنات میں خلائی مخلوق کا وجود موجود ہے اور انسانوں کا ان سے رابطہ ہو چکا ہے۔
0 Comments