جلالپوربھٹیاں پریس کلب رجسٹرڈ یونین آف جرنلسٹ کابینہ اور سینئر ممبران کا اجلاس زیر صدارت
*سرپرست اعلیٰ میاں قادر بخش بھٹی صدر شیخ شاہد عمران چیئر مین ذوالفقار اکبر رانا* منعقد ہوا جس کا آغاز جنرل سیکرٹری منیر تبسم صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کیااجلاس میں تقریب حلف برداری کی تاریخ فائنل کر لی گی جو کہ *انشاءاللہ 27/1/2021 بروز بدھ دن 12 بجے جمخانہ جلالپوربھٹیاں کے مقام پر ہوگی* تقریب حلف برداری کے تمام انتظامات کیلئے ایک کمیٹی قائم کی گئی جس کے ممبران حاجی اکرام اللہ عاصم,ساجد حسین عاجز,عزیزالرحمن,زوارظفراقبال رانا,حاجی الفت علی,حاجی شیخ سلیم اللہ,ملک سلطان,شیخ عمر فاروق, ڈاکٹرمحمدعارف,مظہر حسین ریحان تقریب حلف برادری کے تمام انتظامات مکمل کرے گی. سرپرست اعلیٰ میاں قادربخش بھٹی صاحب کی طرف سے جلالپور بھٹیاں پریس کلب رجسڑڈ کے ممبران کے ذمہ فنڈ لگایا گیا ہیں جو کہ ایک لسٹ تیار کی گئ ہیں وہ دوست اپنا فنڈ فنانس سیکرٹری حاجی الفت صاحب کے پاس جمع کروائے گے اور *جن دوستوں نے اپنی سالانہ فیس جمع نہیں کروائی وہ جلد اپنی سالانہ فیس بھی فنانس سیکرٹری صاحب کے پاس جمع کروائے جن دوستوں کی سالانہ فیس جمع ہو گی انشاءاللہ جلد ان دوستوں کو جلالپوربھٹیاں پریس کلب کےممبر شپ کارڈ ایشو کر دیئے جائے گے جن لوگوں نے سالانہ فیس جمع نہ کروائی باصورت ان دوستوں کوجلالپوربھٹیاں پریس کلب رجسٹرڈ کا ممبر شپ کارڈ ایشو نہیں کیاجائےگا* جلالپوربھٹیاں پریس کلب رجسٹرڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی بھی تشکیل دی گئ جس میں موسٹ سینئر ممبران کو شامل کیا گیا ہیں ڈاکٹر حق نواز جلالی,حاجی اکرام اللہ عاصم,ساجد حسین عاجز,حاجی سلیم اللہ,میاں نصیراحمد بھٹی,زاہد منیر, حاجی شفیق,ضیغم عباس مرزا,زوارظفر اقبال راناشامل ہیں سب ممبران سے اپیل کی جاتی ہیں کہ سب بھائ حلف برداری پروگرام پر وقت کی پابندی کریں اور کوئی بھی دوست اپنے ساتھ غیرمتعلقہ دوست کو نہ لانے کا پابند ہے یہ ایک صحافتی تنظیم کا پروگرام ہیں جس میں صرف جلالپوربھٹیاں پریس کلب کے ممبران ہی شرکت کرسکیں گے انشاءاللہ جلالپوربھٹیاں پریس کلب ہر ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتا رہے گا اور شہر بھر کے مسائل اجاگر کرتا رہے گا. اجلاس کے اختتام پر صدر شیخ شاہد عمران صاحب کی طرف سے پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا. فنانس سیکرٹری حاجی الفت صاحب چوہدری باور شیر کانجو صاحب کی نانی جو کہ گزشتہ روز انتقال کر لی اور ممبر جلالپوربھٹیاں پریس کلب محمد یونس ہنجرا صاحب کے بھائ انتقال کر گے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی گئ.
0 Comments