*حافظ آباد ٹریفک پولیس اہلکاروں کی غفلت ٹریفک جام شہری پریشان ٹریفک پولیس حافظ آباد کےاہلکاروں کی جانب سے تگڑی دیہاڑیاں لگانے کا سلسلہ جاری صبح صادق کے وقت۔ریلوئے پھاٹک۔کسوکی۔چوک گھوڑاچوک۔ بائپاس پنڈی بھٹیاں۔لاہور روڑ سکھیکی منڈی پر ناکے لگا کر دیہاڑی لگائی جاتی ہے*
حافظ آباد(منوروٹو)ضلع کی دونوں تحصیلوں حافظ آباد ۔پنڈی بھٹیاں میں اندرون شہر جہاں ٹریفک جام رہنا معمول ہے جس کی وجہ ٹریفک پولیس حافظ آباد ہے ٹریفک پولیس کےاہلکاروں کی جانب سے تگڑی دیہاڑیاں لگانے کی طرف توجہ کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں بے ہنگم ٹریفک کے شور سے دوکانداروں سمیت شہری ڈپریشن کا شکار دیکھائی دیتے ہیں
جس سے رویوں میں تبدیلی ہے ٹریفک پولیس صبح صادق کے وقت سے ہی ڈمپرز۔مٹی کی ٹرالیوں ۔ٹرکوں کو شکار کرنے کے لیے ۔ریلوئے پھاٹک۔کسوکی۔چوک گھوڑاچوک۔ بائپاس پنڈی بھٹیاں۔لاہور روڑ سکھیکی منڈی پر ناکے لگا کر تگڑی دیہاڑیاں لگاتے ہیں پھر سارا دن غریب شہریوں کی سختی شروع ہو جاتی ہے جبکہ ڈبل وزن والے ڈمپروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے
جبکہ تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں ،تھانہ سکھیکی منڈی میں کبھی کھبی کئی درجنوں ڈمپرز پکڑ کر کاروائی کی بجائے ایک جھٹکے میں لاکھوں روپے نکلوا لیے جاتے ہیں..
0 Comments