*پنڈی بھٹیاں (سہیل حسن بھٹی سے) سکھیکی آمد پر سابق چئیرمین میونسپل کمیٹی پنڈی بھٹیاں چوہدری بابر شفیق آرائیں کا والہانہ استقبال کیا گیا
*شمسی برادری اور کھوکھر برادری کی دعوت کے موقع پر نوجوانوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی*
تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے نواحی علاقہ سکھیکی منڈی میں شمسی برادری اور کھوکھر برادری کی خصوصی دعوت پر سابق چئیرمین میونسپل کمیٹی پنڈی بھٹیاں سنئیر رہنما مسلم لیگ ن چوہدری بابر شفیق آرائیں نے شرکت کی. اس موقع پر سابق چئیرمین ٹاؤن کمیٹی سکھیکی منڈی رہنما مسلم لیگ ن ناصر قیوم بھٹی اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی. نوجوانوں اور علاقہ مکینوں نے اس موقع پر سنئیر رہنما مسلم لیگ ن چوہدری بابر شفیق آرائیں کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں. چوہدری بابر شفیق آرائیں کا کہنا تھا کہ نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں اور انکا ساتھ ہمارے لیے اعزاز سے کم نہیں. اس موقع پر شمسی برادری اور کھوکھر برادری نے آئندہ ساتھ چلنے کا عزم کیا اور ہر اچھے برے وقت میں ساتھ نبھانے کا اعادہ بھی کیا. اس موقع پر چوہدری بابر شفیق آرائیں کی جانب سے نوجوانوں میں کرکٹ کٹس بھی تقسیم کی گئیں اور کہا کہ کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کی وجہ سے نوجوان نشہ جیسی لعنت سے دور رہ سکتے ہیں اور صحت مند معاشرہ کی تشکیل دے سکتے ہیں.
0 Comments