حافظ آباد(شوکت علی وٹو) سم بیچنے کے بہانےگلی محلوں میں گھوم پھر کر سمیں فروخت کرنے کے بہانے شہریوں کے انگوٹھوں کے نشانات چرانے والے گروہ سرگرم عمل
ضلع کے شہر اور دیہاتوں میں گروہ غیرقانونی طریقے سے سمز نکال کر غیر قانونی طریقے سے استعمال کا انکشاف ادارے بے خبر یا جان بوجھ کر خاموشی اختیار کر رکھی ہے
شہر کے گلی محلوں دیہاتوں میں سادہ لوح شہریوں کے انگوٹھوں کے نشانات لیکر بڑے آرام ان کے نام پر سمز نکال کر جرائم پیشہ افراد کو فروخت کرنے کا مکروہ دھندہ جاری جبکہ ان انگوٹھوں کا غیر قانونی استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے
زرائع کے مطابق کچھ دیہات میں یہ گروہ بڑی تیزی سے اپنا کام کر رہے جبکہ حکومتی ادارے لمبی تان کر سوئے ہیں ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرنے والے گروہ افراد دھڑلے سے یہ مکروہ دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ یہ گروہ ان نشانات کے زریعے موبائل اکاؤنٹس، بینک اکاؤنٹس کی تفصیل حاصل کر کے ان کے ساتھ فراڈ کرتے ہیں
اور بڑے آرام یہ مکروہ دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں دوسری جانب حکومتی اداروں کی بے بسی کا اداروں کا کام نہ کرنا ان کو تقویت فراہم کرتا ہے شہریوں کو بھی چاہیے ان افراد کی حوصلہ شکنی کریں اور ہر گز ان سمز نہ خریدیں
0 Comments