*حافظ آباد*
*سوئی گیس ملازمین نے کوٹ پناہ میں فی میٹر 2 ہزار سے 5 ہزار کا جگا ٹیکس لگا دیاسوئی گیس حافظ آباد میں کرپشن کا بازار گرم ملازمین عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف*.
حافظ آباد(شوکت علی وٹو/آئی این این اے)سوئی گیس انچارچ۔افسران سمیت ضلع میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے کہیں انچارج سوئی گیس غیرقانونی پورے گاؤں کی گیس چلواتا ہے کہیں کم کھدائی بغیر اینٹ کے ڈھانپ کر لاکھوں روپے بندربانٹ کیے جاتے ہیں
کہیں بغیر درخواست ڈیمانڈ نوٹس بھاری رشوت کے عوض میٹر لگائے جاتے ہیں کہیں عوام سے ہائیکورٹ کے حکم کےبعد بھی اہل دیہہ سے لاکھوں روپے جگا ٹیکس لیا جاتا ہے چھوٹے ملازمین جن میں کھدائی کرنے والے میٹر لگانے والوں نے اپنے ریٹ الگ مقرر کر رکھے ہیں سوئی گیس ملازمین نے کوٹ پناہ میں فی میٹر 2 ہزار سے 5 ہزار جگا ٹیکس لگا دیاکوٹ پناہ میں تین سال سوئی گیس کی فراہمی روکے رکھی لاہور ہائی کورٹ میں شہری کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر جب میٹر لگنا گیس کی فراہمی شروع کرنے کے احکامات کے بعد سوئی گیس ملازمین نے کرپشن کا بازار گرم کر دیا
لوگوں کی میڈیا کے سامنے رو رو کر اپنے غربت بیان کی کس طرح سوئی گیس ملازمین نے رقمیں اکٹھی کیں ضلع بھر میں سوئی گیس کے کرپشن کے قصے زبان زد عام ہیں ضلع کی عوام نے کرپٹ عملے کے خلاف شفاف طریقے سے انکوائری اور ایماندار عملہ تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے
0 Comments