لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ اور میزبان وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک وینا کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔گزشتہ ماہ اسد خٹک نے اپنے ویڈیو پیغام میں وینا ملک سے شادی سے متعلق کہا تھا کہ وینا دبئی قونصلیٹ میں ملی تھی ہماری شادی آٹھ دن میں ہوئی۔اسد خٹک کاکہنا ہے کہ وینا ملک میرے بچوں کو لے کر فرار ہوگئیں ، میں وینا کے خلاف سارے ثبوت لے کر پاکستان آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اب وہ وینا ملک کے خلاف قانونی جنگ لڑیں گے۔سابق شوہر نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ شادی نہیں چل سکی، وینا نے ہر چیز میں مجھ سے جھوٹ بولا، وینا ملک میرے بچوں کے ساتھ برا سلوک کررہی ہے۔اسد خٹک نے کہا کہ شادی سے پہلے وینا کا موقف تھا کہ راہ راست پر آنا چاہتی ہیں لہذا بطور مسلمان میں نے اس بھٹکی عورت سے شادی کی، میں نے وینا کو راہ راست پر لانے کی بہت کوشش کی۔واضح رہے کہ اداکارہ وینا ملک ایک مرتبہ پھر شہ سرخیوں میں ہیں کیونکہ ان کے شوہر نے اپنے ہی بچے اسمگل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا۔ مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا۔ میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔‘اداکارہ و میزبان وینا ملک شوہر کے سنگین الزامات کے بعد میدان میں آئیں اور کہا کہ قانون اور شریعت کی رو سے25 ستمبر 2019 سے بچوں کی سرپرستی میرے پاس ہے۔اداکارہ نے 2017 میں اسد خٹک سے طلاق لی، انہوں نے طلاق نامہ بھی شیئر کیا۔وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں۔
0 Comments