Ticker

6/recent/ticker-posts

پنڈی بھٹیاں بارش کے ساتھ ہی شہر کی بیشتر سڑکیں اور آبادیاں گندے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں


 

پنڈی بھٹیاں (سٹی نیوز جلالپوربھٹیاں ) بارش کے ساتھ ہی شہر کی بیشتر سڑکیں اور آبادیاں گندے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں 

حکومت اور متعلقہ اداروں کی نااہلی اور ناقص کارکردگی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔محکمہ موسمیات کئی دنوں سے بارش کی پیش گوئی کر رہا تھا اس کے باوجود ڈی سی ، اے سی ۔سی او ، کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی اور بے حسی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ایک دوسرے پر الزامات لگانے والے حکمران بتائیں کہ بارش کے بعد شہر کی بدترین صورتحال کو بہتر کرنے بارش اور گندے پانی کی نکاسی اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی مرمت کے لیے حکومتی سطح پر کیا اقدامات کئے گئے ہیں ؟ ٹاؤن کمیٹی نے نا پہلے کوئی انتظامات کیے تھے اور نہ اب شہر کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے اور شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے کوئی اقدامات کیے جا رہے ہیں عوام مسلسل مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہیں گٹراُبل رہے ہیں اور سیوریج کے ناقص انتظامات کی وجہ سے گندا اور بارش کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہے سڑکیں جو پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں بارش کے بعد مزید خراب ہوگئیں ہیں جس کے باعث ٹریفک جام بھی ایک عذاب جان بنا ہوا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کراچی اور یہاں کے عوام کو لاوارث سمجھ لیا گیا ہے اور شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے حکومتی سطح پر کوئی کوشش نہیں کی جارہی۔انہوں نے کہاکہ سڑکوں اور گلیوں میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہر میں مچھروں اور مکھیوں کی بہتات ہوسکتی ہے اور شہر میں متعدد بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

Post a Comment

0 Comments