Ticker

6/recent/ticker-posts

پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں باھڑ کے سرگانہ میں بچیوں کے گورنمنٹ پرائمری سکول کو بھینسوں کا باڑا بنا دیا گیا


 پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں باھڑ کے سرگانہ میں بچیوں کے گورنمنٹ پرائمری سکول کو بھینسوں کا باڑا بنا دیا گیا ۔اور عمارت بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگی ۔محکمہ تعلیم کے افسران خاموش تماشائی ۔آٹھ سال قبل بننے والا بچیوں کا گورنمنٹ پرائمری سکول جو کہ حکومتی عہدے داران کی عدم توجہ کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار ہو گیا ۔بچیاں دوسرے گاؤں میں جا کر پڑھنے پر مجبور والدین پریشان ۔قابل ذکر امر یہ ہے کہ کئی سال گزرنے کے باوجود ارباب اختیار کی توجہ اس طرف کیوں نہ ہو سکی ۔لاکھوں روپے سے بننے والی عمارت جانوروں کو باندھنے کے کام آرہی ہے ۔ایک طرف تو حکومت پاکستان کو پڑھا لکھا بنانے کے دعوے کر رہی ہے اور دوسری طرف پہلے سے بننے والی لاکھوں روپے کی عمارت خستہ حالی اور انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے کھنڈر بن چکی ہیں اور حکومت کو ٹیکہ لگایا جا رہا ہے ۔اہل علاقہ کا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے اور اعلی افسران سے فی الفور کاروائی کا مطالبہ 

Post a Comment

0 Comments