جلالپوربھٹیاں سہیلی پر فائرنگ کرنے والی لڑکی کی ہوشیاری، عبوری ضمانت کروا کر فرار ہو گئی
جلالپوربھٹیاں میں سہیلی پر فائرنگ کرنے والی لڑکی نے عبوری ضمانت کروا لی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں ایک لڑکی نے اپنی سہیلی پر حملہ کروا دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔بتایا گیا کہ حافظ آباد کے نواحی قصبے جلال بھٹیاں میں ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھانے والی سہیلی کی دشمن بن گئی۔ملزمہ نے سہیلی کو مارنے کے لیے کرائے کے قاتلوں کو اس کے گھر بھیج دیا۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ندیم کو گرفتار کیا جس کو زخمی لڑکی اور گھر والوں نے شناخت پریڈ کے دوران شناخت کر لیا۔ملزم ندیم نے اعتراف جرم بھی کر لیا یے۔پولیس کے مطابق مبینہ طور پر فائرنگ کروانے والی لڑکی اور اس اسکا ساتھی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر کے گاؤں سے فرار ہو چکے ہیں۔ملزمہ کی قاتلوں کے ساتھ گفتگو کی آڈیو بھی سامنے آ گئی۔آڈیو سے واضح ہے کہ لڑکی ملزمان کو صرف اپنی سہیلی کا زخمی کرنے کی ہدایات دے رہی ہے جس سے واضح ہے کہ وہ اس سے جان سے نہیں مروانا چاہتی تاہم کوئی سبق سکھانا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں لڑکیوں نے کبھی شادی نہ کرنے کی قسم کھائی تھی لیکن ایک لڑکی کی منگنی طے ہو گئی، گھر والوں نے منگنی طے کی تو دوسری لڑکی سے برادشت نہ ہوا اور غصے میں آکر انتہائی قدم اٹھا لیا۔لڑکی نے گھر سے زیور چرا کر ٹارگٹ کلر کو دے کر دوست پر حملہ کروا دیا۔ ملزمہ نے اپنی دوست کو مارنے کے لیے ٹارگٹ کلر کو گھر سے جیولری چرا کر دی۔ لڑکی کو سہیلی پر اس بات کا غصہ تھا کہ زندگی بھر شادی نہ کرنے کی قسم کیوں توڑی۔قاتلانہ حملے میں لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔مذکورہ لڑکی اسپتال میں اس وقت زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے لڑکی شدید زخمی ہوئی۔ملزمان موٹرسائیکل پر سوار ہو کر آئے تھے اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوئے۔پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلرز نے رات گئے لڑکی کے گھر میں گھس کر اس پر فائرنگ کی۔جب کہ اس حوالے سے تاحال دونوں خاندانوں کی جانب سے کوئی موفف سامنے نہیں آ سکتا۔پولیس نے ملزمہ کی تلاش کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں۔
0 Comments