نواب شاہ: صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں باپ اور بھائی نے مل کر بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ نواب شاہ کے علاقے سوئی گیس اسٹاپ پر پیش آیا، جہاں سترہ سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا ہے، واقعے کی اطلا ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا جبکہ واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیپولیس کے مطابق لڑکی کے قتل میں اس کا باپ اور بھائی شامل ہیں، جنہوں نے غیرت کے نام پر لڑکی کو موت کے گھاٹ اتارا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کے لئے انہیں تھانے منتقل کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل گذشتہ سال ماہ نومبر میں کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا تھا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھپولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 20 سالہ انعم کے نام سے کی گئی، خاتون کو سگے بھائی 28 سالہ سہیل زمان نے قتل کیا، ملزم نے پہلے گلا دبایا پھر فائرنگ کرکے بہن کو قتل کیا۔
یاد رہے کہ ماہ اگست میں بھی کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن اور اس کے ساتھی کو قتل کردیا تھا۔ا۔ا۔
0 Comments