Ticker

6/recent/ticker-posts

ملک بھر کی طرح پنڈی بھٹیاں میں رات گئے بارش کا سلسلہ جاری مزید تفصیلات جانئے۔۔۔


 

پنڈی بھٹیاں( محمد ارسلان سے) ملک کے دیگر شہروں کی طرح پنڈی بھٹیاں میں بھی رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے

 بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے

  بارش سے گلیوں بازاروں میں پانی بھر گیا ہے 

  ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے گلیوں نالیوں کی بروقت صفائی نہ ہونے سے بارش کا پانی گھروں میں جمع ہو گیا ہے 

  نکاسی کا درست نظام نہ ہونے سے سڑکوں بازاروں میں پانی جمع ہے جس سے شہرشہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے. بارش کا پانی انتظامیہ غفلت سے کہی دن سڑکوں پر جمع رہے گا جس سے نظام زندگی متاثر ہو گی

 گندا پانی بازاروں میں جمع ہونے سے نمازیوں کو مسجد تک جانے میں بھی پریشانی کا سامنا . محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشیں ہونے کا خدشہ ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آجائیں گئے 


پنڈی بھٹیاں محلہ انصر کالونی جہانگیر پورہ حمزہ ٹاوٴن بلال ٹاون کے علاقوں میں پانی گھروں میں جمع ہے جس سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گے ہیں

Post a Comment

0 Comments