وزیر تعلیم شفقت محمود نے نویں سے 12ویں جماعت تک کے لیے تعلیمی اداروں کو 18جنوری سے کھولنے کا اعلان کیا ہے ڈاکٹر فیصل سلطان نے وفاقی وزیر تعلیم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سخت احتیاطی اقدامات اٹھائے جن کا تعلق ہمارے تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے تھا اور جو دیگر ہم نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جیسے بڑے اجتماعات،شادی ہال اور ریسٹورنٹس بند جگہ پر ڈائننگ پر پابندی عائد کی. اس موقع پر وزیر تعلیم نے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 18 جنوری سے نویں سے 12ویں جماعت تک اسکول کھل جائیں گے جس کے بعد 25 جنوری سے پرائمری سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت ہو گی انہوں نے کہا کہ یکم فروری سے جامعات اور اعلیٰ تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت ہو گی
0 Comments